صدر جمہوریہ تركی : حجاب كے بارے میں ريفرنڈم غير قانونی ہے

IQNA

صدر جمہوریہ تركی : حجاب كے بارے میں ريفرنڈم غير قانونی ہے

10:29 - February 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1627176
بين الاقوامی گروپ : تركی كے صدر جناب ٫٫ عبد اللہ گل ٬٬ نے پردے پر پابندی كو ختم كرنے كے لیے ريفرنڈم كو غير قانونی قرار ديا
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے روزنامہ ٫٫ sabah ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب عبد اللہ گل نے مذكورہ اخبار كو انٹرويوو ديتے ہوۓ كہا كہ حجاب پر پابندی كے قانون كے خاتمے كے لیے ريفرنڈم كی ضرورت نہیں كيونكہ اس بارے میں ريفرنڈم آزادی كے خلاف ہے ۔
انہوں نے حجاب پر پابندی كے ختم كرنے پر سيكولر جماعتوں كی طرف سے رد عمل كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ حجاب پر پابندی كا مسئلہ مختلف جماعتوں كے درميان لڑائی جھگڑے كا باعث نہیں بننا چاہیے ۔
دوسری طرف ترك وزير اعظم جناب ٫٫ رجب طيب اردگان ٬٬ نے يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی ختم كرنے كے قانون پر اطمينان كا اظہار كيا اور كہا كہ تركی كی پارليمنٹ میں یہ مسئلہ فی الفور حل ہونا چاہیے ۔
جبكہ كچھ سيكولر پارٹيوں ، فوجی افسروں اور يونيورسٹيوں كے كچھ ذمہ دار افراد نے حجاب كی مخالفت كی اور اس قانون كو ملك كے سيكولر نظام پر كاری ضرب قرار ديا ۔
219938
نظرات بینندگان
captcha