انقلاب اسلامی مكتب نبوی كے احياء كا نتيجہ ہے

IQNA

10:59 - February 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1627615

انقلاب اسلامی مكتب نبوی كے احياء كا نتيجہ ہے

شہر قاينات كے كمشنر نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے انقلاب سے بہت زيادہ شباہت ركھتا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان جنوبی كی رپورٹ كے مطابق جناب ﴿ طاہری ﴾ نے انقلاب اسلامی ايران اور انقلاب پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ یہ دونوں انقلاب جاہليت كے مقابلے میں تھے ۔
انہوں نے كہا كہ امام خمينی رح تاريخ میں بے مثال شخصيت كے مالك تھے كيونكہ ان كی تمام سرگرمياں منظم تھیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امام خمينی رح نے تمام مشكلات كے مقابلے میں استقامت دكھائی ۔
جناب طاہری نے كہا كہ دشمن نے لوگوں كو انقلاب سے دور كرنے كے لیے بہت كوششیں كی ہیں ليكن وہ اس میں كامياب نہ ہو سكا ۔
220335
نظرات بینندگان
captcha