{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے الجزيرہ ٹيلی ويژن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كے ايك سياست دان ٫٫ وحيد الطباطبائی ٬٬ نے ۱۴ فروری ۲۰۰۸ ء كو پارليمنٹ كے اجلاس میں كويت كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈنمارك سے سياسی اور اقتصادی بائيكاٹ كرے ۔
انہوں نے كويت كے پارليمنٹ كے اجلاس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت سے مسلمانوں كی بھی توھين كی گئی ہے اس كے خلاف مسلم امہ كی طرف سے شديد رد عمل سامنے آنا چاہیے ۔
اس كے علاوہ غزہ كی پٹی اور پاكستان كے مسلمانوں نے بھی ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توھين پر شديد احجاج كيا ہے ۔
223115