قرآن مجيد كی تلاوت اور اس كی تعليمات پر عمل ترقی كا باعث ہے

IQNA

قرآن مجيد كی تلاوت اور اس كی تعليمات پر عمل ترقی كا باعث ہے

11:08 - February 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1630997
اعزازی گروپ / خليل شبانی نژاد : ايران كے شہر لا مرد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے كہا كہ تلاوت قرآن مجيد ترقی اور دنيا و آخرت كی سعادت كا باعث ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق لا مرد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ عبد الناصر اميری ٬٬ نے اس شہر میں قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ میں جوانوں اور نو جوانوں كو تاكيد كرتا ہوں كہ ہر روز قرآن مجيد كی تلاوت كریں اور اگر ممكن ہو تو قرآن كريم كے معانی اور تفسير پر بھی غور و فكر كریں ۔
223976

نظرات بینندگان
captcha