ايران كے شہر ٫٫ بابلسر ٬٬ میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد
قرآنی سرگرمياں گروپ : ۲۷ اور ۲۸ فروری ۲۰۰۸ كو بابلسر میں قرآنی مقابلے منعقد كۓ جائیں گے ۔ یہ مقابلے يونيورسٹی كے طلباء كے درميان ہوں گے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كے یہ ۲۳ ویں مقابلے قرائت ، ترتيل اور حفظ قرآن كے موضوعات پر ہوں گے ۔
یہ مقابلے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی ، ادارہ تبليغات اسلامی اور كچھ ديگر اداروں كے باہمی تعاون سے منعقد كۓ جائیں گے ۔ليكن ان مقابلوں كی ميزبانی مازندران كی يونيورسٹی كرے گی ۔
226898