افغانستان كے مذھبی راہنماٶں كا پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر احتجاج
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۲۹ فروری ۲۰۰۸ ء كو افغانستان كے مذھبی راہنما اس ملك كے دارالحكومت كابل میں جمع ہوۓ اور انہوں نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر شديد اعتراض كيا ۔
{ ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے روزنامہ ٫٫ le monde ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اجتماع افغانستان كے وزير مذھبی امور ٫، نعمت اللہ تھرانی ٬٬ كی دعوت پر منعقد ہوئی اور اس اجتماع میں افغانستان كے صدر حامد كرزئی اور آو آئی سی پر دباٶ ڈالا گيا كہ ان توھين آميز خاكوں كی اشاعت میں ملوث افراد كے خلاف كاروائی میں اپنا كردار ادا كریں ۔
ياد رہے كہ فروری ۲۰۰۶ ء میں بھی پہلی مرتبہ ڈنمارك پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر پورا افغانستان سراپا احتجاج بن گيا تھا ۔
مخفی نہ رہے كہ ڈنمارك كے ۱۷ اخبارات نے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكے شائع كیے جس پر پورے عالم اسلام میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی ۔ 228454