( ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ) نے فرانس كی خبر رساں ايجسنی ( اے ايف پی ) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين شہر مينيا ( minya ) میں مسجد كے سامنے جمع ہوۓ وہ مردہ باد ڈنمارك كے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے ڈنمارك كی مصنوعات كے بائيكاٹ اور لبنان سے ڈنمارك كے سفير كے اخراج كا مطالبہ كيا جبھہ اسلامی كارگر كے سربراہ نے كہا كہ ہمیں متحد ہو كر ڈنمارك كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرنا چاہیے ۔
اس كے علاوہ اس مظاہرے میں شركت كرنے والے ٫٫ جمال اسقاف ٬٬ نے كہا كہ میں اس مظاہرے میں اس نے لیے شركت كی تا كہ اپنے غم و غصہ كا اظہار كر سكوں اور ميرا حكومت سے مطالبہ ہے كہ وہ ڈنمارك كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرے ۔
228589