پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر لبنانی باشندوں كا احتجاج

IQNA

13:39 - March 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1634291

پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر لبنانی باشندوں كا احتجاج

بين الاقوامی گروپ : ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كے خلاف ۲۹ فروری ۲۰۰۸ ء كو شمال لبنان كے سينكڑوں مسلمانوں نے نماز جمعہ كے بعد مظاہرہ كيا ۔

( ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ) نے فرانس كی خبر رساں ايجسنی ( اے ايف پی ) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين شہر مينيا ( minya ) میں مسجد كے سامنے جمع ہوۓ وہ مردہ باد ڈنمارك كے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے ڈنمارك كی مصنوعات كے بائيكاٹ اور لبنان سے ڈنمارك كے سفير كے اخراج كا مطالبہ كيا جبھہ اسلامی كارگر كے سربراہ نے كہا كہ ہمیں متحد ہو كر ڈنمارك كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرنا چاہیے ۔
اس كے علاوہ اس مظاہرے میں شركت كرنے والے ٫٫ جمال اسقاف ٬٬ نے كہا كہ میں اس مظاہرے میں اس نے لیے شركت كی تا كہ اپنے غم و غصہ كا اظہار كر سكوں اور ميرا حكومت سے مطالبہ ہے كہ وہ ڈنمارك كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرے ۔
228589

نظرات بینندگان
captcha