غزہ كی پٹی میں فلسطينيوں كے قتل عام پر ٫٫ علامہ فضل اللہ ٬٬ كی حزب اللہ اور فلسطينيوں سے احتجاج كی درخواست

IQNA

غزہ كی پٹی میں فلسطينيوں كے قتل عام پر ٫٫ علامہ فضل اللہ ٬٬ كی حزب اللہ اور فلسطينيوں سے احتجاج كی درخواست

10:17 - March 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1634572
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز دو مارچ ۲۰۰۸ ء كو لبنان كے شيعيوں كے مرجع علامہ ٫٫ سيد محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے ايك بيانیہ میں حزب اللہ لبنان اور فلسطينيوں كے مختلف گروہوں سے درخواست كی كہ وہ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرے كریں ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے سعودی عرب كے روزنامہ ،٫ الشرق الاوسط ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے اس بيانیہ میں كہا كہ اسرائيلی افواج امريكہ كی سرپرستی میں غزہ كی پٹی میں فلسطينيوں كی نسل كشی كر رہی ہیں اور انہوں نے تمام بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ افسوس ناك بات یہ ہے كہ امريكہ اس جارحيت كی مكمل حمايت كر رہا ہے اور ان اقدامات كو علاقے میں قيام امن كی تدابير سے تعبير كرتا ہے ۔
علامہ فضل اللہ نے اس بيانیہ كے اختتام پر عربی اور اسلامی ممالك سے درخواست كی كہ وہ مظلوم فلسطينيوں كے قتل عام پر احتجاج كریں اور اس مسئلے سے مربوط بين الاقوامی اداروں میں شكايت كریں ۔
229296
نظرات بینندگان
captcha