پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے گستاخانہ خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر افغانستان كے وزير خارجہ كا رد عمل

IQNA

پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے گستاخانہ خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر افغانستان كے وزير خارجہ كا رد عمل

11:27 - March 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1635013
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۳ مارچ ۲۰۰۸ ء كو افغانستان كے وزير خارجہ جناب ٫٫ رنگين داد فر سپنتا ٬٬ نے ڈنمارك كے وزير خارجہ ٫٫ پراسٹيك مولر ٬٬ سے ملاقات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے گستاخانہ خاكوں كی دوبارہ اشاعت كو آزادی بيان سے سوء استفادہ كرنے سے تعبير كرتے ہوۓ اس اقدام كی مذمت كی ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے خبر رساں ايجنسی ٫٫ رائٹر ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ افغانستان كے وزير خارجہ نے ٫٫ پراسٹيك مولر ٬٬ سے ملاقات میں كہا كہ آزادی بيان كو بہانہ بنا كر اور مسلمانوں كے مقدسات كی توھين كر كے ايك ارب مسلمانوں كے جذبات مجروح كيا گيا ہے ۔
افغانستان كی وزارت مذھبی امور نے بھی ايك بيانیہ میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كی مذمت كی ہے ۔
229817

نظرات بینندگان
captcha