غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت پر بين الاقوامی برادری كی خاموشی پر بحرين كے شيعہ علماء كی مذمت
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے شيعہ علماء نے ايك بيانیہ میں غزہ كی پٹی میں فلسطينی مسلمانوں كی نسل كشی پر بين الاقوامی برادری كی خاموشی كی مذمت كی ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے شيعہ علماء كے اس بيانیے میں آيا ہے كہ اسرائيل كے شرمناك اقدامات میں امريكہ كا بھی برابر كا ہاتھ ہے كيونكہ مظلوم فلسطينيوں كی نسل كشی میں امريكہ مكمل طور پر سر پرستی كر رہا ہے ۔
بحرين كےشيعہ علماء كا یہ بيانیہ آگے چل كر لكھتا ہے كہ فلسطينيوں كی ثابت قدمی اور شجاعت كے نتيجے میں آخر كار فلسطين كی سر زمين اسرائيل كے چنگل آزاد ہو كر رہے گی ۔
اس بيانیہ كے آخر میں آيا ہے كہ اسلامی ممالك كو فلسطينيوں كی اس نسل كشی كو ركوانے كے لیے متحد ہو كر سخت مٶقف اپنانا چاہیے ۔
230425