حوزہ علمیہ نجف اشرف كے طلباء كا پيغمبر اكرم ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين پر احتجاج

IQNA

حوزہ علمیہ نجف اشرف كے طلباء كا پيغمبر اكرم ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين پر احتجاج

10:37 - March 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1636529
بين الاقوامی گروپ : ۹ مارچ ۲۰۰۸ ء كو حوزہ علمیہ نجف اشرف كے طلباء نے بعض مغربی ممالك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے خبر رساں ايجنسی ٫٫ براثا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ نجف اشرف كے سينكڑوں طلباء نے نجف اشرف میں ٫٫ ثورة العشرين ٬٬ چوك میں دھرنا دے كر ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كی شديد مذمت كی ۔
مظاہرين پيغمبر اكرم كی حمايت میں نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾كی توھين كرنے والے شدت پسند گروہ سے اپنی نفرت كا اظہار كيا حوزہ علمیہ نجف اشرف كے طلباء نے آخر میں يورپی ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كی توھين میں ملوث افراد كو سزا دیں اور اس قسم كے اقدامات كا تكرار نہ ہونے دیں ۔
231649

نظرات بینندگان
captcha