تيونس كے صدر كی ميلاد پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كو شان و شوكت كے ساتھ منانے كی تاكيد
بين الاقوامی گروپ : تيونس كے صدر ٫٫ زين الدين بن علی ٬٬ نے ۹ مارچ ۲۰۰۸ ء كو تيونس كے مذھبی امور كے وزير ٫٫ بو بكر الاخضوری ٬٬ سے ملاقات میں ميلاد پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كو شان و شوكت سے منانے كی تاكيد كی۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق تيونس كے صدر نے اس ملك كے وزير مذھبی امور كو تاكيد كی كہ ميلاد پيغمبر اكرم ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے لیے مساجد كو انتہائی خوبصورتی سے سجائیں ۔
اس ملاقات میں تيونس كے صدر نے اس بات پرزور ديا كہ پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی ميلاد اس طرح منائی جاۓ كہ جس سے لوگ اسلام كی طرف مائل ہوں اور اس دين كی عظمت لوگوں پر آشكار ہو ۔
231506