اردن كے مسلمانوں كا پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی توھين كی مرتكب اخبارات كے خلاف قانونی كاروائی كا مطالبہ
بين الاقوامی گروپ : اردن كے مسلمانوں كے ايك گروہ نے ڈنمارك كی ۲۰ اخبارات ﴿ كہ جنہوں نے پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكے شائع كیے تھے ﴾ كے خلاف عدالتی كاروائی كا مطالبہ كيا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ woi ٬٬ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مذكورہ گروہ نے ڈنمارك كے اخبارات كے خلاف ايك شكايت نامہ تيار كر ليا ہے اس گروہ كا پروگرام ہے وہ اسلامی اقدار كی توھين كے خلاف اردن كی عدالت میں بھی اپنی شكايت پيش كرے گی ۔
ياد رہے كہ ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر پوری دنيا میں مسلمانوں كے اندر غم و غصے كی لہر دوڑ گئی تھی ۔
232228