كويت كے شيعہ عالم دين كی رہائی

IQNA

كويت كے شيعہ عالم دين كی رہائی

10:57 - March 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1637216
بين الاقوامی گروپ : كويت كے شہريوں كے شديد احتجاج كے نتيجے میں كويت كے ممتاز عالم دين علامہ ٫٫ حسن معتوق ٬٬ كو رہا كر ديا گيا ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے المنار چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی سيكورٹی فورسز نے ۳ دن پہلے علامہ معتوق كو حزب اللہ لبنان كے كمانڈر شہيد مغنیہ كی مجلس ترحيم میں شركت كے جرم میں گرفتار كر ليا تھا گذشتہ روز ۱۱ مارچ ۲۰۰۸ ء كو انہیں رہا كر ديا گيا ہے ۔
شيخ معتوق كی گرفتاری پر كويت میں مختلف گروہوں كی طرف سے شديد رد عمل سامنے آيا تھا ۔
ياد رہے كہ ۱۰ مارچ ۲۰۰۸ ء كو تقريبا ۱۲ ہزار كويتی شہريوں نے كويت كی وزارت داخلہ كے سامنے مظاہرہ كيا تھا اور ان مظاہرين كی زيادہ تعداد عورتوں اور بچوں پر مشتمل تھی ۔
مظاہرين نے كويت كی سيكورٹی فورسز كے غير مناسب رویے پر احتجاج كرتے ہوۓ تمام اسيروں كی رہائی كا مطالبہ كيا تھا ۔
232402

نظرات بینندگان
captcha