پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر تھائی لينڈ كے مسلمانوں كا احتجاج
بين الاقوامی گروپ : تھائی لينڈ كے سينكڑوں مسلمانوں نے پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے << Trend news >> كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مظاہرہ بنكاك میں ڈنمارك كے سفارت خانے كے سامنے ہوا مظاہرين نے اس مظاہرے میں مسلمانوں كے جذبات كی پرواہ نہ كرنے پر حكومت ڈنمارك كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا ۔
اس مظاہرے میں ۶۰۰ سے زائد مسلمانوں نے شركت كی وہ ڈنمارك كے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے تھائی لينڈ كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈنمارك كی مصنوعات كا بائيكاٹ كریں ۔مظاہرين نے ڈنمارك كا جھنڈا اور پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كے موجد كا پتلہ بھی نذر آتش كيا ۔ اس مظاہرے میں شريك ٫٫ مريد يتماسين ٬٬ نای ايك شخض نے اظہار خيال كرتے ہوۓ كہا كہ ہمارا دنيا سے مطالبہ ہے كہ اسلامی اقدار كی توھين كے لیے غير اخلاقی ہتھكنڈوں سے باز آ جائیں ۔
ياد رہے كہ تھائی لينڈ میں مسلمانوں كی آبادی ۵ فيصد ہے ۔
232690