{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی اس ترجمہ قرآن پر تجديد نظر كریں اور یہ ترجمہ قرآن حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرين كے استفادے كے لیے مہيا كيا جا رہا ہے ۔
یہ ترجمہ قرآن كريم سليس ، متن كے قريب ہے اور اس میں ادبی اور تفسيری نكات پر توجہ دی گئی ہے ۔
آستان قدس رضوی پبلشرز اس كے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی قرآن مجيد كے ترجمے شائع كرتا ہے اور اس سال كے آخر تك آستان قدس رضوی پبلشرز انگريزی ، فرانسوی اور جرمن زبانوں میں قرآن كريم كے ترجمے شائع كرے گا ۔
آستان قدس رضوی پبلشرز نے حال ہی میں بچوں كے لیے قرآنی كہانيوں پر مشتمل ۱۴ جلدی كتاب شائع كی ہے ۔
اس كتاب میں ان انبياء كے حالات زندگی بيان ہوۓ ہیں كہ جن كا نام قرآن مجيد میں آيا ہے ۔
232717