علامہ فضل اللہ : قائد انقلاب اسلامی ايران كی سياسی بصيرت قابل ستائش ہے

IQNA

10:39 - March 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1638220

علامہ فضل اللہ : قائد انقلاب اسلامی ايران كی سياسی بصيرت قابل ستائش ہے

بين الاقوامی گروپ : قائد انقلاب اسلامی ايران حضرت آيت اللہ ٫٫ سيد علی خامنہ ای ٬٬ كی سياسی بصيرت اور ملكی امور میں ان كی نظر قابل تعريف ہے ۔

{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے شيعوں كے دينی مرجع علامہ ٫٫ سيد محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے لبنان سے شائع ہونے والے مجلہ ٫٫ الرای الآخر ٬٬ كو ايك خصوصی انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ ايران كے قائد انقلاب اسلامی كا آٹھ سالہ صدارتی تجربہ اور دو دہائيوں پر مشتمل ان كی قيادت دوست اور دشمن سب كے لیے عياں ہے ان كو ملك كے چھوٹے چھوٹے سياسی مسائل سے بھی آگاہی ہے ۔
علامہ فضل اللہ نے مغربی ممالك كے اس دعوے كا جواب ديتے ہوۓ كہا كہ ممكن ہے ايران میں مختلف سياسی نظريات پاۓ جاتے ہوں ليكن وہ عمومی منافع پر كسی چيز كو ترجيح نہیں ديتے ۔
علامہ فضل اللہ نے وضاحت كی كہ جب ايرانيوں كو یہ احساس ہوتا ہے كہ ان كے قومی تشخص كو خطرہ لاحق ہے تو وہ متحد ہو جاتے ہیں اور دشمن ان پر جتنا بھی دباٶ ڈالے وہ ايرانيوں كو زير نہیں كر سكتا ۔
233151

نظرات بینندگان
captcha