٫٫ ہندوستان میں اتحاد اسلامی كا راز ٬٬ كے موضوع پر سيمينار كے لیے آرٹيكلز ﴿ مضامين ﴾ ارسال كرنے كی دعوت

IQNA

10:42 - March 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1638227

٫٫ ہندوستان میں اتحاد اسلامی كا راز ٬٬ كے موضوع پر سيمينار كے لیے آرٹيكلز ﴿ مضامين ﴾ ارسال كرنے كی دعوت

اعزازی گروپ / كرار علی جعفری ٫٫ ہندوستان میں اتحاد اسلامی كا راز ٬٬ كے موضوع پر سيمينار كے لیے اردو زبان طلباء اور علماء كو آرٹيكلز ارسال كرنے كی دعوت دی گئی ہے ۔

{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت كے پيش نظر ٫٫ ہندوستان میں اتحاد اسلامی كا راز ٬٬ كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كيا جاۓ گا ۔
یہ سيمينار ہندوستان میں منعقد كيا جاۓ گا ليكن ايران میں دينی تعليم میں مشغول طلباء جو اردو زبان بولتے ہیں كے علمی آثار جمع كر كے اور ان كی چھان بين كر كے بھيجے جائیں گے ۔ اس سيمينار كے ۱۳ مندرجہ ذيل موضوعات ہیں جن میں چند كا تذكرہ كرتے ہیں :
۱ : قرآن و سنت كی نظر میں اتحاد اسلامی ، ۲ : امام خمينی ﴿ رح ﴾ كی نظر میں وحدت ۳ : سيرہ معصومين علیھم السلام میں وحدت كے نمونے ، ۴ : قائد انقلاب كی نظر میں وحدت اسلامی ، ۵ : اسلامی يكجہتی كی علمی اور دينی بنيادیں ، ۶ : اتحاد اسلامی كے لیے ہندوستان میں شيعہ اور سنی علماء كی كوششیں ، ۷ : ہندوستان میں اسلامی يكجہتی كو فروغ دينے كے راستے اور ہندوستان میں وحدت اسلامی كے لیے موانع اور ان كا راہ حل ،
اس سيمينار كا اہتمام مجمع طلبا اہل البيت ہندوستان نے كيا ہے ۔ طلاب اپنے آثار ۲۰ ربيع الاول تك مدرسہ امام خمينی ﴿ رح ﴾ بلاك نبيين كمرہ ۳۲۳ میں بھيج سكتے ہیں ۔
243228

نظرات بینندگان
captcha