اسلامی اقدار كی توھين كے خلاف پاكستانی طلباء كا مظاہرہ

IQNA

اسلامی اقدار كی توھين كے خلاف پاكستانی طلباء كا مظاہرہ

10:59 - March 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1638238
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۱۴ مارچ ۲۰۰۸ ء كو پاكستانی طلباء نے پشاور میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت اور ھالينڈ میں قرآن كريم كی توھين میں بنائی جانے والی فلم كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرہ كرنے والے سٹوڈنٹس كہ جن كی تعداد ۸۰۰ سے زائد تھی نے حكومت پاكستان سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈنمارك سے سياسی ، اقتصادی اور ہر قسم كے تعلقات ختم كرے ۔
مظاہرين ڈنمارك كا جھنڈا نذر آتش كيا اور حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈنمارك كے سفير كو پاكستان سے نكال دے ۔
پوليس نے مظاہرين كو منتشر كرنے كے لیے آنسو گيس استعمال كی ۔
233284

نظرات بینندگان
captcha