امريكہ كے سابق وزير خارجہ نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی توھين پر تنقيد كی

IQNA

امريكہ كے سابق وزير خارجہ نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كی توھين پر تنقيد كی

11:07 - March 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1638248
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے سابق وزير خارجہ نے ڈنمارك میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر تنقيد كی اور اس اقدام كو غير اخلاقی اور غير ذمہ دارانہ اقدام قرار ديا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے سعودی عرب كے روزنامہ ٫٫ عكاظ ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ كے سابق وزير خارجہ ٫٫ البرائٹ ٬٬ نے ۱۳ مارچ ۲۰۰۸ ء كو امريكہ میں ايك ٹی وی پروگرام میں آزادی بيان كے نام پر اسلامی اقدار كی توھين كو بين الاقوامی قوانين كے خلاف قرار ديا ۔
البرائٹ نے مزيد كہا كہ میں میڈيا كی آزادی كا قائل ہوں ليكن اس آزادی كا یہ مطلب ہر گز نہیں كہ مختلف اديان كی دينی اقدار كی توھين كی جاۓ ۔
امريكہ كے سابق وزير خارجہ نے وضاحت كی كہ ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے اور اس كی كوئی بھی تاويل نہیں كی جا سكتی اور مغربی سماج كو چاہیے كہ وہ میڈيا كی آزادی كا دائرہ كار وضع كریں ۔
امريكہ كے سابق وزير خارجہ نے اسلامی اقدار كی توھين كا سبب مغربی سماج میں دين اسلام كے بنيادی اصولوں سے جہالت قرار ديا ہے ۔
233216
نظرات بینندگان
captcha