ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ٓايكنا﴾ نے متحدہ عرب امارات كے روزنامہ ''الخليج'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ التميمی نے تمام مسلم ممالك كو دين اسلام اور پيغمبراكرم ﴿ص﴾ كے دفاع كی خاطر متحد ہونے كی دعوت دی ہے۔
مفتی فلسطين نے قرآن كريم اور پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی توھين كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ اسلامی دنيا اور مغربی ممالك كے درميان نفرت ايجاد كرنے كی ايك كوشش ہے اور اسلام كے حقيقی چہرے كو بگاڑ كر پيش كيا جا رہا ہے۔
انھوں نے آخر میں سوریہ میں عرب ليگ كے اجلاس كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس میں اسلام كے خلاف توھين پر مشتركہ موقف سامنے آنا چاہیے اور بيت المقدس میں اسرائيلی سازشوں اور مسجدالأقصی كے انھدام كا مسئلہ اس اجلاس كے ايجنڈے میں سرفہرست ہونا چايئے۔
235471