نجف اشرف كے امام جمعہ كی جانب سے قرآن اور اسلام مخالف فلم كے انٹرنیٹ پرريليز ہونے كی مذمت

IQNA

11:04 - April 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1640434

نجف اشرف كے امام جمعہ كی جانب سے قرآن اور اسلام مخالف فلم كے انٹرنیٹ پرريليز ہونے كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كے امام جمعہ ''صدرالدين قپانچی'' نے گزشتہ روز نمازجمعہ كے خطبوں میں ہالينڈكے شدّت پسند سياست دان گریٹ ولڈركی قرآن مخالف فلم''فتنہ'' كے انٹرنیٹ سائٹ پرريليز ہونے كی مذمت كی۔

قرآن كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نجف اشرف كے امام جمعہ ''صدرالدين قپانچی''نے كہا كہ قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' میں يورپ اور بالخصوص ہالينڈ میں تيزی سے اسلام پھيلنے سے خبردار كيا گيا هے كھ جوقابل افسوس ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس فلم كے ريليز ہونے سے اسلامی تعليمات كی توھين ہوئی ہے اور پوری دنيا میں مسمانوں كے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔آيت اللہ صدرالدين قپانچی نے كہا افسوسناك امر یہ ہے كہ بہت سے يورپی ممالك اسلام سے آگاہی نہیں ركھتے اور یہی وجہ ہے كہ بعض شدّت پسند گروہ اسلامی اقدار كی توھين كرتے ہیں۔
انھوں نے وضاحت كی كہ صھيونی اور شدّت پسند یہودی اس قرآن مخالف فلم كے بنانے میں پيش پيش ہیں اور یہودی لابی كی یہ كوشش ہے كہ وہ مختلف مذاھب كے درميان نفرت پيداكردیں۔ امام جمعہ نجف اشرف نے آخرمیں حكومت ہالينڈ سے مطالبہ كيا كہ وہ اس قرآن مخالف فلم كو دوبارہ انٹرنیٹ پر ريليز نہ ہونے دیں كيونكہ اسلام دھشت گرد اور شدت پسند مذھب نہیں ہے بلكہ اسلام صلح و عدل كا مذھب ہے۔
236401

نظرات بینندگان
captcha