ملائيشيا كی حزب اسلامی كا قرآن مخالف فلم ريليز ہونے پراحتجاج
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۱۴ اپريل ۲۰۰۸ ء كو ملائيشيا كے دارالحكومت كو آلالامپورمیں ہالينڈكے سفارت خانے كے سامنے حزب اسلامی كے ۵۰ سے زائد ممبران نے قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' كی ريليز پر احتجاج كرتے ہوئے دھرنا ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے (I h t) سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احتجاج كرنے والوں نے گریٹ ولڈر كی قرآن مخالف فلم كو اسلام ، پيغمبر اكرم اور مسلمانوں كی مقدس كتاب كی توھين قرار ديتے ہوئے اس فلم كی شديد مذمت كی۔
ياد رہے كہ ہالينڈ كے حكام كی اس فلم كی مخالفت كے باوجود قرآن اور اسلام كی توھين پرمبنی فلم ۲۷ مارچ۲۰۰۸ ء كو انٹرنیٹ كی ايك سائٹ پر ريليز ہوئی۔
236449