قم میں شھيد باقرالصدر كی برسی كی مناسبت سے سيمينار میں قائد انقلاب اسلامی كا پيغام پڑھ كرسنايا گيا

IQNA

13:20 - April 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1642243

قم میں شھيد باقرالصدر كی برسی كی مناسبت سے سيمينار میں قائد انقلاب اسلامی كا پيغام پڑھ كرسنايا گيا

بين الاقوامی گروپ: ۹ اپريل ۲۰۰۸ء كو قم میں شھيد باقرالصدركی اٹھائيسویں برسی كی مناسبت سے سيميينار منعقد كيا گيا جسمیں قائد انقلاب اسلامی كا پيغام پڑھ كر سنايا گيا ۔ اس سيمينار كا اہتمام مجمع طلاب عراق نے كيا تھا۔

اس مجمع كے صدر حجت الاسلام والمسلمين '' ھاشم ابو خمسين'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ اس میں جامعة المصطفی العالمیہ كے مدير ''حجت الاسلام والمسلمين ڈاكڑعلی رضا اعرافی'' اور شھيد صدر كے شاگرد اور مجلس خبرگان كے سابق ممبر ''آيت اللہ محسن اراكی '' نے خطاب كيا۔ ''ھاشم ابو خمسين'' نے مزيد كہا كہ اس ايك روزہ سيمينارمیں شھيد صدر كی علمی، جھادی اور اجتھادی زندگی كے مختلف پہلوؤں پر گفتگو كی گئی۔ جناب ھاشم نے بتايا كہ اس سيمينار میں شھيد صدر پر بنائی گئی فلم دكھائی گئی اور كتابوں كی نمائش بھی لگائی گئی۔اس سيمينار میں حوزہ علمیہ قم كے اساتذہ اور طلاب نے شركت كی جن میں سے مؤلف اورحوزہ علمیہ میں درس خارج كے استاد ''آيت اللہ سيد فاضل الجابری'' اور قم میں شھيد محمد صادق صدر كے دفتر كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين '' محمود الجياشی '' قابل ذكر ہیں۔
238309


نظرات بینندگان
captcha