"نفاق" كے موضوع پر قائد انقلاب اسلامی كا درس تفسير

IQNA

"نفاق" كے موضوع پر قائد انقلاب اسلامی كا درس تفسير

15:31 - April 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1642304
قائد انقلاب اسلامی كے سلسلے وار درس تفسير كا ايك موضوع "نفاق" ہے جس پر مختلف پہلؤوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
مترجم: منتظر مہدی
ترتيب و پيشكش: ادريس احمد علوی

بسمہ تعالی
بارہواں درس
موضوع : نفاق
ومن النّاس من يقول امنا باللہ وباليوم الآخروماھم بمومنين،يخادعون اللہ والّذين امنواوما يخدعون الا انفسھم ومايشعرون، فی قلو بھم مرض فزاد ھم اللہ مرضا ولھم عذاب اليم بما كانوا يكذبون۔
(سورہ بقرہ آيات نمبر۸، ۹،۱۰﴾
كچھ لوگ ايسے بھی ہیں جو كہتے ہیں كہ ہم خدا اور آخرت پرايمان لائے ہیں حالانكہ وہ صاحب ايمان نہیں ہیں ۔ یہ خدا اور صاحبان ايمان كو دھوكہ دينا چاہتے ہیں حالانكہ وہ اپنے آپ كو ہی دھوكہ دے رہے ہیں اور انہیں اس بات كا شعورتك نہیں ہے۔ ان كے دلوں میں بيماری ہے اور خدا نے نفاق كی بناء پر اسے اور بھی بڑھا ديا ہے۔اب اس جھوٹ كے نتيجہ میں انھیں درد ناك عذاب ملے گا۔
نفاق ايك سماجی اورنفسياتی بيماری:
ان آيات میں نفاق اور دوغلہ پن؛ يعنی انسان كے كلام حتی كہ اُس كی شخصيت كا سچا نہ ہونے كے بارے میں گفتگو كی گئی ہے۔ نفاق كامعنی سماجی اور انفرادی زندگی میں قول و عمل كا تضاد ہے۔ يه قرآن مجيد میں بيان ہونے والے مسائل میں سے اہم مسئلہ ہےاور قرآن كی بہت سی سورتوں اور دسيوں آيات میں اس نفسياتی اور سماجی بيماری كے بارے میں گفتگوہوئی ہے۔
ايك مطلب یہ ہے كہ ہم بعض اوقات نفاق كو انفرادی پيمانے پر پركھتے ہیں اور ديكھتے ہیں كہ ہرزمانے میں بہت سے لوگ اس ناپسنديدہ صفت میں مبتلا رهے ہیں۔ جب ہم نفاق كو اس نگاہ سے ديكھتے ہیں تومعلوم ہوتا ہے كہ نفاق ايك نفسياتی بيماری اور بُری صفت كا نام ہے؛يعنی یہ انسانی پاكيزگی اوراس كے انسانی كمالات كے جلووں كے مخالف ہے۔ یہ اس صورت میں ہے جب ہم اسے ايك انفرادی ناپسنديدہ خصلت اور ايك شخص میں موجود ايك بيماری كے عنوان سے ديكھیں ۔ یہ دينی اعتقادات اور جذبات كے ساتھ مربوط نہیں ہے۔ ايك انسان آپ سے دوستی كا اظہار كرتا ہے جبكہ كہ وہ آپ كا دوست نہیں ہے . ايك شخص رحيم اور شجاع ہونے كااظہار كرتا ہے جبكہ وہ رحيم اور شجاع نہیں ہے بلكہ یہ ايك انفرادی ناپسنديدہ خصلت اور ايك نفسياتی بيماری ہے۔
ليكن بعض اوقات اسی ناپسنديدہ خصلت میں ايك سماجی بيماری كے لحاظ سے غوروفكر كرتے ہیں تو یہ ايك سماجی اور سياسی مسئلہ بن جاتا ہے جو اس صورت میں ايك بہت بڑے خطرے كےطور پرسامنے آتا ہے اور اس حالت میں نفاق ايك فكری اور عقيدتی نظام میں ايسے افراد كو شامل ہوتا ہے جو اعتقاد اور يكجہتی ويكصداهونےكا اظہاركركے انكاراوردشمنی كے مقام پرواقع ہوتے ہیں۔ ان كی زبانیں ان كے اعمال سے ہم آھنگ نہیں ہوتی ہیں۔ اس صورت میں یہ ايك بہت بڑا سماجی خطرہ ہے۔ ميری یہ مراد نہیں ہے كہ ہم بعض اوقات نفاق كوايك فرد میں د يكھتے ہیں اوربعض اوقات ايك معاشرہ میں بلكہ دونوں صورتوں میں خواہ پہلی صورت جس میں نفسياتی بيماری ہے، ھزاروں افراد میں یہ بيماری ہوسكتی ہےاورايك شخص میں بھی۔ نفاق كی دوسری صورت كہ جب وہ ايك سياسی اور سماجی بيماری كے طورپرسامنے آتاہے اس میں بھی ممكن ہےكہ ايك چھوٹے سے اجتماع میں ہوحتی كہ ايك فرد میں ياايك بڑےاجتماع میں ہو۔اس مسئلہ میں ہماری نگاہ كا زاویہ دو قسم كا ہے۔ ايك وقت آپ ايك منافق شخص كواس زاویہ سے ديكھتے ہیں كہ یہ انسان چونكہ باصداقت نہیں ہے پس یہ ايك سچا اور عظيم انسان نہیں ہے ۔ یھ ايك نقطہ نظر ہےاور بعض اوقات یہی منافق شخص اپنے اس جھوٹ اور فريب كوايك فكری اور نظرياتی نظام كے مقابلے میں استعمال كرتا ہے۔ یہ ايك دوسرا نقطہ نظر ہے۔ لہذا یہاں پرايك انفرادی بيماری سے بالاترمسئلہ ہے كہ ہم كہیں كہ یہ شخص نفسياتی لحاظ سے سالم نہیں۔ سالم ہو يا نہ ہو، یہ ايك دشمن ہے اور وہ بھی پوشيدہ اور خطر ناك دشمن ۔ اس آيت میں قرآن كی نگاہ دوسرے پہلوپر ہے اورايسے مواقع پر اس نظام كے قائد اور راہنما كو چاہیے كہ وہ خطرے كوصحيح پہچانے اور لوگوں كو آگاہ كرے كيونكہ وہ دھوكہ دينے والا شخص ہے۔ مثلا نبی اكرم (ص) كے دورمیں منافقين كا سربراہ عبداللہ بن ابی تھا جسے عام لوگ مسلمان خيال كرتے تھے۔ اسلام كے قلعہ میں رہنے والے شخص كو كس طرح سمجھیں كہ وہ شخص دشمن ہے۔ ايك نظام كے اندریہ ايك بہت خطرناك خصلت ہے يعنی دوسرے نقطہ نظركے مطابق نفاق ايك خطرناك سياسی اور سماجی خصلت ہے۔اوائل اسلام میں نفاق كا مركز مدينہ تھا۔ مكہ میں نفاق كی كوئی گنجائش نہ تھی۔ مكہ ايك بہت دشواراورآمنے سامنے جنگ كا ميدان تھا۔ مسلمان مادی لحاظ سے بہت كمزوراوركفارمادی لحاظ سے بہت طاقتورتھے يعنی مكہ ايسی جگہ نہیں تھی كہ كوئی آكرمسلمانوں سے كہتا كہ میں ايمان لايا ہوں ليكن دل میں ايمان نہ ركھتا ہو۔ چونكہ یہ ظاہری طورپراس كا ايمان لانا بھی اسكے لیے بہت ساری مشكلات كھڑی كرديتا۔
نظرات بینندگان
captcha