ھالينڈ میں قرآن مخالف فلم پر وين كے اسلامی مركز امام علی ﴿ع﴾ كا ردعمل

IQNA

ھالينڈ میں قرآن مخالف فلم پر وين كے اسلامی مركز امام علی ﴿ع﴾ كا ردعمل

12:11 - April 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1643252
اعزازی گروپ: حميد نظری خماركی ، وين كے اسلامی مركز امام علی﴿ع﴾ كے انچارج نے قرآن مخالف فلم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مسلمانوں كو ہوشيار اور بيدار رہنے كی دعوت دی۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حجة الاسلام والمسلمين رمضانی نے قرآن مجيد كے خلاف ۱۵ منٹ كی بنائی جانے والی فلم كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسلام ،منطق،ادب عقلانيت اور رحمت كا دين ہے اس دين نے نہ كسی سے جنگ كی ہے اور نہ كرے گا۔ یہ دين عالم بشريت كو عدل اور آزادی كی دعوت ديتا ہے۔ ليكن اگراس دين كے مقدسات كو نشانہ بنايا جائے گا تو دين كا مكمل دفاع كيا جائے گا چاہے اس موقع پر جتنی بھی قربانی پيش كرنا پڑے۔
انھوں نے مزيد كہا دشمنان اسلام كے دلوں میں اسلام كی پرانی عداوت ہے، خود زمانہ جاہليت میں پيغمبراسلام كی توھين كی جاتی تھی۔ چونكہ اس الہی دعوت میں آزادی كا پيغام تھا۔ لہذا لوگ جوق در جوق مسلمان ہونے لگے اور اسلام نے اپنی حقانيت كی وجہ سے تاريكيوں اور تھمتوں كو دور كر كے دنيا كو رحمت اور معرفت سے منور كر ديا۔ جناب رمضانی نے كہا كہ زمانہ جاہليت میں بھی اسلام كی توسيع كے خوف سے اس طرح كی اھانتیں كی جاتی تھیں۔ امام جمعہ وين نے كہاكہ قرآن كريم ، رحمت ، منطق اور استدلال كا نمونہ ہے ۔ جوانسانوں كو زندگی گزارنے كا سليقہ بتاتا ہے۔ مسلمانوں كے نزديك یہ كتاب بھت محترم اورمقدس ہے ۔ لہذا مسلمان قرآن كی معمولی توھين بھی برداشت نہیں كر سكتے۔
239588

نظرات بینندگان
captcha