ھالينڈ میں پروٹسٹنٹ كليسا كے سرپرست نے كہا كہ اكثر ھالينڈی اسلامی اقدار كی توھين كے مخالف ہیں

IQNA

ھالينڈ میں پروٹسٹنٹ كليسا كے سرپرست نے كہا كہ اكثر ھالينڈی اسلامی اقدار كی توھين كے مخالف ہیں

13:57 - April 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1643726
بين الاقوامی گروپ: ھالينڈ میں پروٹسٹنٹ كليسا كے سرپرست '' باس پلايسر'' نے گزشتہ روز قرآن مخالف فلم كے اجراء كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ھالينڈ كے زيادہ تر لوگ قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توھين كے مخالف ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ '' الرياض'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ''باس پلايسر'' نے كہا كہ ھالينڈ كے شدت پسند سياست دان كی طرف سے اسلام كی توھين، نفرت آميز اور تعصب پر مبنی عمل ہے۔
انھوں نے كہا كيتھولك اور پروٹسٹنٹ كليسا كے عيسائی، اديان كی توھين كی مذمت كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ گریٹ ولڈر نے اسلامی اقدار كی توھين كر كے ھالينڈ میں موجود مسلمان اقليت اور ھالينڈ كے شھريوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كی كوشش كی ہے۔''باس پلايسر'' نے عيسائيوں اورمسلمانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ اپنے درميان صلح اور آشتی بر قرار ركھنے كی كوشش كریں۔ انھوں نے كہا كہ اديان كے مقدسات كی توھين ايك ناپسنديدہ امر ہے. جس طرح عيسائی چاہتے ہیں كہ ان كی مقدس كتاب انجيل اور ان كے دينی عقائد كی توھين نہ ہو اسی طرح ان كو مقدس كتاب قرآن مجيد اور پيغمبراسلام كی توھين كی بھی اجازت نہیں دينی چاہیے۔
239860
نظرات بینندگان
captcha