كينيا میں اسلامی جمھوریہ ايران كے ثقافتی سنٹر كے انچارج '' علی باقری'' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا ''سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جشن كی ان تقاريب میں ورلڈ خوجہ شيعہ فیڈريشن افريقہ كے سر براہ '' رمضان نانجی'' كينيا میں مقيم ايرانی اور علاقے كے شيعوں نے شركت كی۔انھوں نے مزيد كہا كہ جشن كی یہ تقريب نماز مغرب و عشاء كے بعد نيروبی كی مسجد جعفری میں منعقد كی گئی۔ اس كے علاوہ كينيا ہی میں اسلامی جمھوریہ ايران كے سفارت خانے كی مسجد اور خوجوں كی شيعہ اثناء عشری مسجد میں بھی جشن كی تقريبات منعقد ہوئیں۔ اسلامی جمھوریہ ايران كے سفارت خانے كی مسجد میں جشن كی اس تقريب كے خطيب جناب علی باقری تھے۔ انھوں نے" امام حسن عسكری ﴿ع﴾ كی شخصيت اور اس زمانے كے فتنوں سے آپ كا مقابلہ" كے موضوع پر خطاب كيا۔
240167