قم میں '' قرآن ، عترت معصومين اور قومی اتحاد و اسلامی يكجہتی'' كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:19 - April 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1644337

قم میں '' قرآن ، عترت معصومين اور قومی اتحاد و اسلامی يكجہتی'' كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد

اعزازی گروپ/ مھدی جعفری: قم میں ۱۷ اپريل ۲۰۰۸ء كو'' قرآن ، عترت معصومين اور قومی اتحاد واسلامی يكجہتی'' كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا جس كا اہتمام علوم قرآنی كالج اور ادارہ اوقاف قم نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق دانشور حضرات ، قرآنی اساتذہ اور طلباء كرام كو اس سيمينار كے لئے اپنے مقالات ارسال كرنے كی دعوت دی گئی تھی اور اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد قرآنی ثقافت كی ترويج ہے، اس سيمينار كے لئے مقالات كے موضوعات مندرجہ ذيل ہیں۔
قرآن اور سيرت عترت كی روشنی قومی اتحاد اور اسلامی يكجہتی كا مفہوم ،
قرآن اور عترت كی روشنی میں قومی اتحاد اور اسلامی يكجہتی كے لئے موانع اور عصرحاضر میں قرآن اور عترت قومی اتحاد اور اسلامی يكجہتی كا محور ہیں۔ مزيد معلومات كے لئے مندرجہ ذيل ٹيلی فون نمبر يا قرآنی سائٹ پر رجوع كيا جا سكتا ہے۔
02517780150
www.quranu.ir یہ سيمينار ۱۷ اپريل ۲۰۰۸ء بروز جمعرات كو قم میں مدرسہ امام خمينی ﴿رہ﴾ میں منعقد ہوا۔
240148
نظرات بینندگان
captcha