پاكستان كی قومی اسمبلی میں قرآن مخالف فلم '' فتنہ'' كے خلاف ايك قرار داد كی منظوری

IQNA

12:26 - April 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1644343

پاكستان كی قومی اسمبلی میں قرآن مخالف فلم '' فتنہ'' كے خلاف ايك قرار داد كی منظوری

بين الاقوامی گروپ: پاكستان قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ۱۶ اپريل ۲۰۰۸ء كو اپنے اجلاس میں '' گریٹ ولڈر'' كی قرآن مخالف فلم '' فتنہ'' اور ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام كی توھين پرمشتمل خاكوں كی اشاعت كے خلاف ايك قرار داد مذمت پيش كی۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی رائٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان كی قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں ڈنمارك اخبارات میں پيغمبراسلام ﴿ص﴾ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت اور قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' كی مذمت كرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اديان كے احترام كے سلسلے میں ضروری اقدامات كرے۔ لاہور میں گزشتہ روز سينكڑوں وكلاء نے بھی قرآن مخالف فلم '' فتنہ'' كے خلاف مظاہرہ كيا۔ لاہور كی وكلاء تنظيم كے صدر ''منظور غدير'' نے مظاہرين كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے ''ولڈر''
كی قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' كی مذمت كی اورحكومت پاكستان سے مطالبہ كيا كہ وہ ھالينڈ كے سفير كو پاكستان سے نكال باہر كرے اور ھالينڈ سے سفارتی تعلقات ختم كردے۔
240701

نظرات بینندگان
captcha