جريده عترت كے مدير نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ سال۶ ۸ كے آغاز سے لے كر اب تك پانچ جريدے منظر عام پر آچكے ہیں جس كا يونيورسٹی كے طلباء نے پر جوش استقبال كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ يونيورسٹی كے شعبہ قرآن و عترت كی جانب سے طلباء كے لیے قرآنی مقابلے كا بھی انعقاد كيا جائے گا جس كے سوالات مجلہ عترت میں نشر كیے جائیں گے۔ جناب حق پرست نے كہا كہ امام يونيورسٹی میں اس وقت پانچ قرآنی كلاسیں منعقد كی جارہی ہیں جن میں قرات، تجويد، مفاہيم اور تفسير قرآن كی تعليم دی جارہی ہے۔
241698