ادارہ تبليغات اسلامی گيلان كے سربراہ: جديد معلومات كے ساتھ دين اسلام كی تبليغ كرنا مبلغين كا مہم ترين فريضہ ہے

IQNA

ادارہ تبليغات اسلامی گيلان كے سربراہ: جديد معلومات كے ساتھ دين اسلام كی تبليغ كرنا مبلغين كا مہم ترين فريضہ ہے

12:25 - April 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1645794
اعزازی گروپ/حسين قاسم نژاد: ادارہ تبليغات اسلامی گيلان كے سربراہ نے ايك نشست میں كہا كہ بھترين اندازو واضح بيان اور دنيا كی جديد معلومات كے ساتھ دينی معارف كی صحيح تبليغ كرنا مبلغين كا اہم ترين فريضہ ہے اور اس امر كے تحقق كے لیے پوری كوشش كرنا چاہیے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام جمال ياری نے یہ خبر ديتے ہوئے كہا كہ معنوی اور دينی امور كی تبليغ كو عالم اسلام میں ايك خاص اور بلند مقام حاصل ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ معاشرے میں مبلغين كی گفتار، رفتار اور اخلاق باقی رہ جائے گا ۔ لہذا ان لوگوں كو چاہیے كہ اپنے اخلاق كے لیے آئمہ مصومين علیھم السلام اور الھی فرامين كو اپنا نمونہ قرار دیں۔ جناب جمال ياری نے معاشرے خاص كر جوان نسل كے لیے دينی معارف كو منتقل كرنے میں مبلغين كی كردار كو سراہتے ہوئے كہاكہ مبلغين كو چاہیے كہ دينی احكام كو عوام خاص كہ جوان نسل كے سامنے بيان كرنے كے لیے انتہائی دقت سے كام لیں تاكہ ان كی تبليغ لوگوں كی فكر اور روح میں اپنا عميق اور گہرا اثر پيدا كرے۔
242704
نظرات بینندگان
captcha