ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ مشھد كی رپورٹ كے مطابق آستان قدس رضوی كے قرآنی تحقيقاتی گروہ نے گزشتہ سال كتاب '' المعجم فی فقہ اللغة القرآن '' كی بارہویں جلد كو تاليف اور شائع كيا تھا اس سال اس كتاب كی تيرھویں جلد شائع كر رہا ہے۔ موصولہ رپورٹ كی مطابق كتاب '' المعجم فی فقہ اللغة القرآن '' كی بارہ جلدیں شائع ہو كر بازار میں آچكی ہیں۔ اور اميد ہے اس كتاب كی تيرھویں جلد تھران میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش كے انعقاد تك یہ كتاب بازار میں آجائے گی اور اس نمائش میں دستياب ہو گی۔ یہ كتاب آستان قدس رضوی كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے قرآنی تحقيقاتی گروہ كی كاوشوں كا نتيجہ ہے۔ یہ گروہ ۲۰ محققين پر مشتمل ہے اور اس گروہ كے سربراہ ''آيت اللہ واعظ زادہ ہیں''۔ اس كتاب كی چودھویں جلد بھی تدوين كے مراحل سے گزر رہی ہے۔ تفسير كی یہ گرانقدر كتاب قرآنی، تفسيری ، بلاغی، فلسفی، ادبی، كلامی اور عرفانی نكات پر مشتمل ہے۔ اس كتاب كی ہر جلد ايك ھزار صفحات پر محيط ہے اور توقع كی جا رہی ہے كہ اس كتاب كی جلدوں كی تعداد ۳۵ تك پہنچ جائے گی۔ ياد رہے كہ كتاب '' المعجم فی فقہ اللغة القرآن '' آستان قدس رضوی كے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے قرآنی تحقيقاتی گروہ كی بيس سالہ كاوشوں كا نتيجہ ہے۔
۲۴۳۱۷۳