ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' AFP'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ ڈنمارك كی وزارت خارجہ نے الجزائر اور افغانستان میں اپنے سفارت كا روں كو نا معلوم مقام میں منتقل كر ديا ہے۔ الجزائر كے دارالحكومت الجزيره میں ڈنمارك كا سفارت خانہ چند دن پہلے بند كر ديا گيا تھا۔ جبكہ افغانستان كے دارالحكومت كابل میں ڈنمارك كا سفارت خانہ ۲۳ اپريل ۲۰۰۸ء كو بند كرديا گيا ہے۔ ڈنمارك كی وزارت خارجہ كے عہديدار '' ORECK LEVANSON '' نے كہا كہ ڈنمارك كی اخبارات میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت پر افغانستان اور الجزائر میں شديد رد عمل ديكھنے میں آيا ہے جسكی وجہ سے سفارتی عملے كو ان ملكوں میں امن و امان كے شديد خطرات لاحق تھے۔
''Levanson'' نے مزيد كہا كہ سفارتی عملہ مخفی جگہوں پر اپنی ذمہ داری ادا كرتا رہے گا اور ان سے رابطہ ٹيلی فون اورخط وكتابت كے ذريعے ممكن ہو گا۔
۲۴۳۴۲۰