ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق '' غلام حسين افسری '' نے بتايا كہ نيشاپور میںمنعقد ہونے والے قرآن مجيد اور نھج البلاغھ كے ۲۶ ویں مقابلے میں مڈل اور ھائی كلاسوں كے طلباء اور طالبات شركت كر رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ سال ان مقابلوں میں خراسان رضوی كے طلباء نے پورے ملك میں پہلی پوزيشن حاصل كی تھی اور اميد ہے كہ اس سال بھی خراسان رضوی كے طلباء اس پوزيشن كو بر قرار ركھیں گے۔ ياد رہے كہ یہ مقابلے ۶ دن جاری رہیں گے اور ان مقابلوں میں كامياب ہونے والے طلباء دوسرے مرحلے كے مقابلوں میںشركت كر سكیں گے۔
244868