جامعة المصطفی العالمية كے اساتذہ كے سالانہ اجلاس میں آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كی شركت

IQNA

12:11 - May 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1648510

جامعة المصطفی العالمية كے اساتذہ كے سالانہ اجلاس میں آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كی شركت

اعزازی گروپ/ كرار علی جعفری: يكم مئی ۲۰۰۸ء كو جامعة المصطفی العالمية كے اساتذہ كے چوتھے سالانہ اجلاس میں مصلحت تشخيص نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے شركت كی۔


ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق يكم مئی ۲۰۰۸ء كو قم شھيد مطھری كی شھادت كی مناسبت سے قم المقدسة میں جامعة المصطفی العالمية كے اساتذہ كا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس كے پروگراموں میںسے ايك آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كا خطاب تھا۔ اس اجلاس میں بہترين اساتذہ كی قدر دانی بھی كی گئی۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس مدرسہ امام خمينی ﴿رہ﴾میں صبح ۱۰ بجے شروع ہوا۔ آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے مدرسہ امام خمينی ﴿رہ﴾ میں منعقدہ سالانہ شھيد صدر نمائش كا بھی دورہ كيا۔
245894

نظرات بینندگان
captcha