ايران كے شھر رفسنجان میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر رفسنجان میں محفل قرآن كا انعقاد

11:22 - May 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1648839
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۳۰ اپريل ۲۰۰۸ء كو رفسنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے تعاون سے اس شہر میں ايك قرآنی محفل منعقد كی گئی جس میں ملك كے ممتاز قراء نے شركت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق یھ نورانی محفل مختلف قسم كے ثقافتی پروگراموں كے ھمراه شھررفسنجان كے آستان قدس رضوی كے مقام پرمنعقد ہوئی۔ اس محفل میں ايران كے دو ممتاز قاريوں '' مجتھدی'' اور '' فزودہ '' نے تلاوت قرآن مجيد كر كے داد تحسين حاصل كی۔ اس محفل كے آخر میں جناب '' بہرامپور '' نے سورہ حمد كی تفسير بيان كی۔ رفسنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی نے اس محفل كے ساتھ ساتھ كتابوں اور سیڈيز كی نمائش میں منعقد كی تھی۔
246182
نظرات بینندگان
captcha