كتابوں كی بين الاقوامی نمائش تہران میں '' مفردات الفاظ قرآن '' كا ترجمہ دستياب ہے

IQNA

كتابوں كی بين الاقوامی نمائش تہران میں '' مفردات الفاظ قرآن '' كا ترجمہ دستياب ہے

11:23 - May 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1648840
ادبی گروپ: '' راغب اصفھانی كی كتاب'' مفردات الفاظ قرآن '' كا ترجمہ كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش میں آگيا ہے ۔ اس كتاب كا ترجمہ '' مصفطی رحميی نيا '' نے كيا ہے اور سبحان پبلشرز نے اسے شائع كيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں الفاظ قرآن كے معانی حروف تہجی كی ترتيب سے تدوين كیے گئےہیں۔ اس موضوع پر قديمی ترين كتاب '' مسائل نافع بن ارزق'' ہے۔ مؤلف نے اس كتاب میں ابن عباس سے استفادہ كيا ہے ليكن '' مفردات الفاظ قرآن '' ايك ايسی كتاب ہے جس سے صديوں سے استفادہ كيا جا رہا ہے اور یہ كتاب قرآنی الفاظ كے معانی كے لیے كامل اور اہم كتاب شمار ہوتی ہےاوریھ كتاب ۶۸۷ صفحات پر مشتمل ہے۔ یھ كتاب۳۰۰۰ نسخوں كی تعداد میں شائع ہوئی ہے۔ اس كی قيمت ۱۰ ہزار تومان ہے۔ تہران میں منعقدہ كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش میں یہ كتاب موجود ہے۔
246362

نظرات بینندگان
captcha