ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق لارستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے اس شہر میں قرائت قرآن مجيد كی كلاسیں ہو رہی ہیں جو مئی ۲۰۰۸ء كے دوسرے عشرے تك جاری رہیں گی۔ ان كلاسوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد ۴۵ افراد ہے اور یہ كلاسیں ہفتے ، سوموار اور بدھ كو ہوتی ہیں۔ اور ان كلاسوں كا دورانیہ ۴۸ گھنٹے ہے اور ان كلاسوں كے اختتام پر شركت كرنے والوں كو سند بھی دی جائے گی۔
247720