ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سعودی عرب كے روز نامہ '' الوطن '' كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' محمد يوسف ہاجر'' نے بتايا كہ ہم نے گزشتہ سال سے كيوبا میں اس اسلامی مركز كی تاسيس كے لیے حكومت سے مذاكرات شروع كر ركھے ہیں۔ ان مذاكرات كے نتيجے میں حكومت كيوبا نے آخر كار اس اسلامی مركز كے لیے زمين الاٹ كر كے اسكی تاسيس كی منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حكومت كيوبا نے پہلی مرتبہ كيتھولك فرقے كے علاوه كسی دينی مركز كے قيام كی اجازت دی ہے۔ محمد يوسف ہاجر نے آخر میں بتايا كہ اس وقت الازہر يونيورسٹی اور مصر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے ۵۰ مسلمان علماء لاطينی امريكہ میں دينی سرگرميوں میں مشغول ہیں۔
248860