بحرين میں '' امام خمينی اور اسلامی يكجہتی '' كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:02 - May 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1650902

بحرين میں '' امام خمينی اور اسلامی يكجہتی '' كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ میں انقلاب اسلامی ايران كے بانی امام خمينی ﴿رح﴾ كی برسی كی مناسبت سے '' امام خمينی اور اسلامی يكہتی'' كے موضوع پر سيمينار منعقد كيا جائے گا جس میں بحرين كے علماء كرام اور دانشور حضرات شركت كریں گے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد استكبار عالم كی تفرقہ انگيز سازشوں كا مقابلہ اور مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی فضا كو ساز گار بنانا ہے۔ اس سيمينار میں امام خمينی كی زندگی اور اسلامی يكجہتی كے موضوع پر تقا ريرہوں گی۔ اشعار پڑھے جائیں گے اور كتابوں كی نمائش بھی لگائی جائے گی۔
249338

نظرات بینندگان
captcha