ہندوستان كی رياست كيرالہ میں بين الاقوامی اسلامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

ہندوستان كی رياست كيرالہ میں بين الاقوامی اسلامی كانفرنس كا آغاز

11:55 - May 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1651241
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۱۱ مئی ۲۰۰۸ء كو ہندوستان كی رياست كيرالہ میں بين الاقوامی اسلامی كانفرنس كا افتتاح ہوا جس میں كويت كی وزارت اوقاف كے بين الاقوامی امور كے انچارج شيخ وحيد عبدالعزيز العمار نے بھی شركت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روز نامہ '' عرب ٹائمز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں ہندوستان ، انگلينڈ، بحرين ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات كے سياسی اور مذہبی رہنماؤں نے شركت كی۔ جناب شيخ '' وحيد عبدالعزيز العمار'' نے اس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے حاضرين سے درخواست كی كہ وہ معاشرے میں امن وآشتی كو رواج دیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شدت پسندی اور خرافات كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں ہے اور ان كو اسلامی معاشرے سے دور كرنا چاہیے۔ اس كانفرنس كا اہتمام ندوۃالمجاہدين ہند نے كيا ہے۔
249686

نظرات بینندگان
captcha