اكمل الدين احسان اوغلو: لبنان میں موجود سياسی بحران كو مذاكرات كے ذريعے حل كرنا چاہیے

IQNA

اكمل الدين احسان اوغلو: لبنان میں موجود سياسی بحران كو مذاكرات كے ذريعے حل كرنا چاہیے

12:33 - May 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1651654
بين الاقوامی گروپ: ۱۰ مئی ۲۰۰۸ء كو oic كے جنرل سيكرٹری '' اكمل الدين احسان اوغلو'' نے لبنان كے تمام گروہوں سے درخواست كی ہے كہ وہ لبنان میں سياسی بحران كے حل كے لیے دوبارہ صلح آميز مذاكرات شروع كریں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے '' reliefweb '' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب '' اكمل الدين احسان اوغلو'' نے لبنان میں موجود سياسی بحران پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اس ملك كی سياسی اور مذہبی جماعتوں كو آپس میں صلح آميز مذاكرات كی دعوت دی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ لبنان كی سياسی جماعتوں كو ايك دوسرے سے نہیں الجھنا چاہیے بلكہ اسلامی تعليمات پر عمل كر كے شدت پسندی سے اجتناب كرنا چاہیے۔ جناب احسان اوغلو نے بتايا كہ لبنان كی سياسی جماعتوں كے رہنماؤں كو اس بحران كے حل كے لیے ايك دوسرے سے تعاون كی درخواست كی ہے۔
249770

نظرات بینندگان
captcha