ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے امارات كے روزنامہ '' البيان '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ اس خيراتی انجمن كے مدير '' محمد حمدان الزری'' نے كہا كہ پہلے مرحلے میں قرآن مجيد كےمختلف زبانوں میں تراجم شائع كروا كر ۳۶ ايشيائی اور افريقی ممالك میں بھيجے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ايك قرآنی نسخے پر سات اماراتی درہم خرچ آتے ہیں جس كے لیے ھم نے امارات كے مخير حضرات سے رابطہ كيا ہے اور ان كے مالی تعاون سے مختلف زبانوں میں قرآن مجيد كے تراجم شائع كروا كر غريب ممالك كو بھيجے جا رہے ہیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ قرآن مجيد، مسلمانوں اور اسلامی مراكز كے لیے بہترين ہدیہ ہے۔
250178