سعودی عرب كے شہر سیھات میں پہلے شيعہ دينی مدرسے كی تاسيس

IQNA

سعودی عرب كے شہر سیھات میں پہلے شيعہ دينی مدرسے كی تاسيس

12:51 - May 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1651974
بين الاقوامی گروپ: ۱۲ مئی ۲۰۰۸ء كو سعودی عرب كے شہر ''سیھات '' میں الامام المہدی ﴿عج﴾ نامی پہلے شيعہ مدرسے كا افتتاح ہوا جس كی افتتاحی تقريب میں چند شيعہ علماء نے شركت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے '' راصد'' tv چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مدرسے كی افتتاحی تقريب میں سعودی عرب كے صوبہ قطيف كے نامور شيعہ عالم دين '' شيخ محمد آل زين الدين'' نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مدرسے كی تعليمی اور دينی سرگرميوں سے معاشرے كے ہر صنف كے افراد استفادہ كر سكتے ہیں۔ سعودی عرب كے شہر '' سیھات'' میں شيعہ دينی مدرسے كا قيام وہاں كے شيعہ علماء كی كوششوں كا نتيجہ ہے۔ یہ مدرسہ، طلباء اور طالبات كے لیے دينی تعليم كا اہتمام كرے گا۔
250476

نظرات بینندگان
captcha