ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے ملائشيا كی خبررساں ايجنسی '' برناما'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' سلطان شرف الدين ادريس شاہ '' نے اس رياست كے ممتاز قراء كی بزم میں گفتگو كرتے ہوئے مسلمانوں كو حسد ،لالچ، بدگمانی، بے جا تہمتوں سے اجتناب اور آپس میں اتحاد و وحدت كی دعوت دی ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمان دانشور، قرآن مجيد كی تفسير میں دقت سے كام لیں اور تفسير بالرای سے اجتناب كریں۔ اس محفل كے اختتام پر جناب ادريس شاہ نے ممتازقراء كو نقدی انعامات كے علاوہ حج وعمرے كے اخراجات بھی ديئے۔
250447