علامہ فضل اللہ كی لبنان سياسی بحران كے حل كے لیے شيعہ اور اہل سنت كو آپس میں مذاكرات كی دعوت

IQNA

علامہ فضل اللہ كی لبنان سياسی بحران كے حل كے لیے شيعہ اور اہل سنت كو آپس میں مذاكرات كی دعوت

12:30 - May 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1652192
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ''علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ'' نے ايك بيانیہ میں شيعہ اور اہل سنت سے درخواست كی كہ وہ اپنے اختلافات كے حل كے لیے آپس میں مذاكرات كریں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' اسلام آن لائن '' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے اس بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ لبنان میں موجود سياسی بحران كے حل كا واحد راستہ لبنان كے تمام گروہوں كے اتحاد میں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ گروہوں كے درميان اختلاف مذہبی نہیں ہے بلكہ سياسی ہے۔ علامہ فضل اللہ نے لوگوں كو تاكيد كی كہ وہ ان سياسی لیڈروں كی پيروی نہ كریں جو لبنان میں مذہبی اختلافات ايجاد كر كے فتنہ پيدا كر رہے ہیں۔ علامہ فضل اللہ نے اس بيانیہ كے آخر میں عربی اور اسلامی ممالك سے درخواست كی كہ وہ لبنان میں سياسی بحران كے حل كے لیے موثر كر دار ادا كریں۔
250843

نظرات بینندگان
captcha