تفسير نمونہ كی پھلی جلد عنقريب البانوی زبان میں شائع ہو جائے گی

IQNA

تفسير نمونہ كی پھلی جلد عنقريب البانوی زبان میں شائع ہو جائے گی

12:26 - May 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1652877
فكرو نظر گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی كی كتاب '' تفسيرنمونہ '' كی جلد اول كا البانوی زبان میں ترجمہ مكمل ہونے والا ہے اور اس سال ماہ مبارك رمضان تك یہ كتاب شائع ہو جائے گی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق البانیہ میںقرآنی ادارے كے مدير '' محمد رضا آرام '' نے خبر دی ہے كہ البانیہ میں شيعہ تفاسير كم ہے اور تفسير نمونہ كے البانوی زبان میں ترجمے كے بعد كسی حد تك یہ كمی پوری ہو گی اور محقيقن كو مذہب تحقيق میں مدد ملے گی۔ اس قرآنی ادارے كی تعليمی سرگرميوں كے انچارج '' وولنت مريا'' تفسير نمونہ كا البانوی زبان میں ترجمہ كر رہے ہیں۔
251505

نظرات بینندگان
captcha