تركی كے شہر ''ازمير '' میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

تركی كے شہر ''ازمير '' میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

13:24 - May 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1653665
قرآنی سرگرمياں گروپ: شہر '' ازمير'' كے علاقہ ''علی آقا'' كے مفتی نے خبر دی ہے كہا اس علاقے میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسوں كا اھتمام كيا گيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر '' ازمير'' كے مفتی '' عثمان جان پولات'' نے قرآنی پروگراموں اور قرآنی كلاسوں كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس شہر كے علاقے '' علی آقا'' میں ہر سال قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسیں منعقد ہوتی ہیں۔ اور ہر سال گزشتہ سال كی نسبت ان كلاسوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہم ان كلاسوں میں قرآن مجيد پڑھا نے كے ساتھ ساتھ لوگوں كو دين اسلام كی صحيح معلومات بھی فراہم كرتے ہیں۔
۲۵۱۴۲۲

نظرات بینندگان
captcha